ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران بالترتیب 7.55 اور0.81 فیصداضافہ کااضافہ

45
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران بالترتیب 7.55 اور0.81 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 358,414 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.55 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 333,266 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔ اکتوبر2020 میں ملک میں 90,288 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارحاصل ہوئی جواکتوبر2019 کے مقابلہ میں 27.34 فیصدزیادہ ہے، اکتوبر2019 میں ملک میں 70,905 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں ملک میں ڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں 0.81 فیصداضافہ ہوا، اس عرصہ میں ملک میں 47,988 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 47,601 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔تاہم اکتوبرکے مہینہ میں ڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں 45.58 فیصدکی کمی ریکارڈخی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر5.46 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔