ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ آیا ہے، پاکستان بیورو برائے شماریات

163
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالےسے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.49 فیصد اور جنوبی علاقوں میں 0.50 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا۔ شمالی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کےدوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1030 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوسطہ ہفتے میں 1025 روپے فی بوری تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 15 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹیل قیمت 1068 روپے ریکارڈ کیا گئی جو پیوسطہ ہفتہ میں 1063 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی ریٹیل قیمت 1011 ، راولپنڈی 1013، گوجرانوالہ 1030، سیالکوٹ 1040، لاہور 1070، فیصل آباد 1020، سرگودھا1030، ملتان 1049، بہاولپور 1050، پشاور 1020 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1000 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1022، حیدر آباد 1060، سکھر 1150، لاڑکانہ 1050، کوئٹہ 1075 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1050 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔