ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ

100
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان بیور و برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1047 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.85 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1028 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1092 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1070 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1050 روپے ، راولپنڈی 1031، گوجرانوالہ 1060، سیالکوٹ 1050، لاہور 1100، فیصل آباد 1010، سرگودھا 1040، ملتان 1060، بہاولپور 1100، پشاور 1020 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1000 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1079، حیدر آباد 1190، سکھر 1090، لاڑکانہ 1050، کوئٹہ 1090 اور خضدار میں 1050 روپے ریکارڈ کی گئی۔