اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹر (این سی او سی) ملک میں مزید 55 افراد میں کووڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مجموعی طورپر3836 افراد کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کئے گئے اور55 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس وقت ملک میں بیماری کے مثبت ہونے کی شرح 1.43 فیصد ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں 26 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہورمیں 455، ملتان میں 186، بہاولپورمیں 184 اوراسلام آباد میں228 ٹیسٹ کئے گئے۔ لاہور15، ملتان 2 ، بہاولپور1 اوراسلام آباد میں ایک شہری میں بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔