ملک میں پیٹرو لیئم مصنوعات کی درآمدات میں7 فیصدکی نموریکارڈ

128
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کر دی ، وزیراعظم کی عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کر دی ، وزیراعظم کی عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ملک میں پیٹرولیئم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ جولائی اور اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ(جولائی تااگست) پیٹرولیئم مصنوعات کی درآمدات پر3.302 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیئم مصنوعات کی درآمدات پر3.087 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں پیٹرولیئم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد جبکہ جولائی کے مقابلہ میں ماہانہ بنیادوں پر30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اگست میں پیٹرو لیئم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.866 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جولائی میں 1.436 ارب ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 1.757 ارب ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں خام پٹرول کی درآمدات کاحجم 905 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام پٹرول کی درآمدات کاحجم 819 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی سے لیکراگست تک کی مدت میں ایل این کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرتین فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 629 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 651 ملین ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر42 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے، جولائی سے لیکراگست تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 109 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 77 ملین ڈالرتھا۔