اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کےدوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ملک میں 6.26 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 2 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2023 میں ملک میں 6.37 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
جون 2024 میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔ مئی میں ملک میں 0.64 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ سا ل جون میں ملک میں 0.54 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی تھی جو رواں سال جون میں بڑھ کر 0.57 ملین ٹن ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سا ل کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کا حجم 15.28 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا تھا جو مال سال 2023 کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے۔ مالی سال 2023 میں ملک میں 16.61 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔