37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںملک میں ہاکی سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جارہے...

ملک میں ہاکی سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، پارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈارکاقومی اسمبلی میں جواب

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ ملک میں ہاکی سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈیپارٹمنٹل سپورٹ کااحیا کردیاگیاہے، کھیلوں کی فیڈریشنز میں سیاست کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلافاروقی اوردیگر کے سوالات پرپارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈارنے ایوان کوبتایا کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم 2012سے لیکراب تک کوالیفائی نہیں کرسکی ہے، اس کے کئی وجوہات تھیں، فیڈریشن کے اپنے مسائل کی وجہ سے قومی ٹیم کومتاثرہونا پڑاہے۔انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین میں نیشنل سپورٹس فیڈریشن کے آئین کاماڈل بنایاہے، حکومت نے پالیسی گائیڈلائنزبھی جاری کی ہیں، مختلف فیڈریشنز کوبروقت الیکشن کی ہدایت کی گئی ہے، علاوہ ازیں بیرون ممالک کے دوروں کے حوالہ سے بھی پالیسی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرنفیسہ شاہ کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو119ملین روپے کابجٹ دیاگیاتھا، کھیلوں کی فیڈریشنز میں سیاست کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد کھیلوں کاشعبہ صوبوں کے پاس چلا گیاہے، جوکھلاڑی بین الاقوامی ایونٹ میں اچھی کارگردگی کامظاہرہ کرتے ہیں ان کیلئے انعام میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ثمینہ خالدگھرکی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے 44فیڈریشن کام کررہی ہیں، جہاں سے ٹیلنٹ مل رہاہے انہیں مواقع دئے جارہے ہیں، وفاقی سطح پرکھلاڑیوں کوتربیت اورمواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ شہریارآفریدی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹ کااحیاء کردیاگیاہے، 2024میں ہماری ہاکی کی ٹیم رنراپ رہی تھی وزیراعظم نے ہرکھلاڑی کیلئے 10،10لاکھ روپے کے انعام کابھی اعلان کیاتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596817

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں