پشاور۔ 23 اپریل (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مختلف وفود نے بدھ کے روز اُن کی رہائش گاہ اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ کے راہنماء نوابزادہ ایزد نواز خان سدوزئی، سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر کی قیادت میں وفد اورپا کستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی کوہستان، محبوب اللہ جان شامل تھے۔
سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر کی قیادت میں وفد نے چشمہ لفٹ کینال اور دیگر سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کو انکی کوششوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اس عظیم منصوبہ کا جلد ہی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افتتاح کرینگے، نوابزادہ ایزد نواز خان سدوزئی اوررکن قومی اسمبلی کوہستان محبوب اللہ جان سے ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر نے اس موقع پر کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام اور باہمی مشاورت ناگزیر ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری روایات اور عوامی مفادات کی ترجمانی کرتی رہی ہے اور ملکی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کومشترکہ طورپر آگے بڑھنا ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586647