ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکی پشاور مدرسے میں دھماکےکی مذمت

123
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنےپشاور مدرسے میں دھماکےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمحاصل کرنے والے طلبا پرحملہ کرنےوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نےشہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہاراور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی