ملک کو معاشی طور پرمضبوط کر نے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ

103

لاہور۔یکم جون(اے پی پی )مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی مجبور یاں ہیں ملک کو معاشی طور پرمضبوط کر نے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے، آ ئی ایم ایف پروگرام میں جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،عا لمی اور ایشین ڈویلپمنٹ بینکوں سے 2 تا 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،نئے ٹیکسز اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات سے عوام کو مشکل آئیگی مگر پاکستان کا مستقبل ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہے ہیں، 300یونٹس سے کم بجلی استعمال کر نیوالوں کو بوجھ سے بچانے کیلئے 216 ارب روپے رکھے جارہے ہیں۔وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز،نامور بزنس مین افتخارملک ‘صدر لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری الماس حیدر، خواجہ شہزاد ناصراور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے آنیوالے بزنس مینوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے،گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور،وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکساٹل عبد الرزاق داﺅد ‘صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ‘صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے