ملک کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلیے مقامی تیل و گیس کی ایکسپلوریشن کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

52

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلیے مقامی تیل و گیس کی ایکسپلوریشن کی ضرورت ہے، اوجی ڈی سی ایل کا مقامی تیل و گیس کی تلاش اور دریافت میں کلیدی کردار ہے۔ ا ن خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو او جی ڈی سی ایل ہیڈکواٹرز کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلیے مقامی تیل و گیس کی ایکسپلوریشن کی ضرورت ہے ۔

ملک کی تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت نئی پالیسی لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر تیل اور گیس کی ایکسپلوریشن شروع ہو۔ اوجی ڈی سی ایل کا مقامی تیل و گیس کی تلاش اور دریافت میں کلیدی کردار ہے ۔ حماد اظہر نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کو جدید تقاضوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔ ملک میں تیل اور گیس بڑے کے ذخائر موجو ہیں جن کی کھوج کیلیے انٹرنیشل کمپنیوں کو مراعات دی جائیں گی ۔ دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر کو ایم ڈی اورچیئرمین بورڈ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔