ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ اور خلاصہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا ٹویٹ

68
ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ اور خلاصہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ اور خلاصہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ اور اس کا خلاصہ اب ہماری ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔پالیسی کا اردو ترجمہ اور خلاصہ اب ویب سائٹ https://nsd.gov.pk پر دستیاب ہے۔