ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

163
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔ بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گوادر،چاغی،تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند جبکہ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،سکردو منفی 7،گوپس، کالام، قلات ،سری نگر منفی 5، دیر اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔