ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و سرد، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع

117

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے،پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، بالائی سندھ اور شمال شرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: میر کھانی 21 ، کالام 17، دیر 07، چترال ، پٹن 03، پنجاب: جوہرآباد 06، ملتان ایئرپورٹ، مری، سرگودھا ، بھکر 01، بلوچستان: بار کھان 02 ، سندھ: جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کالام میں 07 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: : لہہ منفی 08 ، ہنزہ، گوپس منفی03، سکردومنفی02 اورکالام میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔