اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔
سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 28 اور ایئرپورٹ 22)، گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 03، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 16، کالام 11، دیر (اپر اور لوئر 10)، سیدو شریف 11، مالم جبہ 07، کاکول، چی پتن، 03، دروش 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ، چلاس، گلگت اور ہنزہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 06،کالام اورقلات میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415648