- Advertisement -
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ ، دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ ، دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔
- Advertisement -
اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10،سکردو منفی 07، گلگت،گوپس، استور، پلوامہ منفی 04، کالام، اننت ناگ ، بارہ مولہ منفی 03، ہنزہ، قلات، سرینگر اور شوپیاں میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417370
- Advertisement -