اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی پنجاب میں شام/رات کے دوران سرد ہوائیں چلنے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند بھی متوقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر دھند چھائی رہی تاہم راولاکوٹ میں 5 اور مری میں 3 میل میٹر بارش، راولاکوٹ 1.5 اور مری میں 0.5 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق لہہ، کا لام منفی14، استور منفی9، سکردو منفی 7، گوپس منفی 6، مالم جبہ منفی 5، گلگت، بگروٹ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔