اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: استور 18، ہنزہ 03، بگروٹ 01 ، خیبر پختونخوا: کالام 06، چترال اوردروش میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 43، مٹھی، بہاولنگر، چھور، شہید بے نظیر آباد 42، کراچی، قصور اور لسبیلہ میں 41 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585269