26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان...

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ بعض مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم سب سے زیادہ بارش استور میں 5 جبکہ مری میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین ،نو کنڈی میں درجہ حرارت 42، سبی، روہڑی ، دادو اورتربت میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں