ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ،بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات

55

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم /مرطوب رہے گاتاہم کشمیر میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔پیر کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سبی 48 اور نو کنڈی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔