ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

94
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج) ہفتہ کو موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جہلم43، مری 23، منگلا21، حافظ آباد 17، منڈی بہاﺅالدین، چکوال16، جوہر آباد 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ08، سٹی03)، لاہور07، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، ایئرپورٹ، سید پور06، گولڑہ03، بوکرہ02)، سرگودہا، گجرات04، نورپورتھل، گوجرانوالہ02، راولپنڈی03، مالم جبہ18، بالاکوٹ09، پٹن08، کاکول07، دیر06، رسالوپر، سیدوشریف04، پشاور، کالام، چراٹ01، کوٹلی07، مظفرآباد05، گڑھی دوپٹہ04، راولاکوٹ03، ہنزہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مری08، مالم جبہ03، استور اور راولاکوٹ میں 2 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت زیارت منفی 10، کالام، قلات، بگروٹ منفی07، سکردو، مالم جبہ منفی 05، گوپس، مری، دروش، استور، پارہ چنار، کوئٹہ منفی04، ڑوب، ہنزہ منفی03، دیر، دالبندین منفی02، راولاکوٹ اور خضدار میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔