اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری جبکہ خطہ پوٹھوہار میں بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: دیر 11، چترال ، میرکھانی 09، کالام 08،دروش 06،مالام جبہ 03،کاکول 02 اور سیدو شریف میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برف باری: کالام میں 04 انچ برف باری ریکارڈ ہوئی۔
بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: سکردو منفی 10،گوپس منفی 07، لہہ منفی06، استور منفی 05،ہنزہ ،گلگت اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553446