ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم ، میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنےکابھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

173
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔اس دوران میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنےکابھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی اور چھور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔