اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق( آج ) ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ شمال مشرقی پنجاب،پٹن اور بگروٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں منگلہ،جہلم 10،سیالکوٹ (سٹی) 02، خیبرپختو نخوا میں پٹن 04، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ، کالام، استور منفی 02،بابوسر،اسکردو00،پلوامہ اورزیارت میں02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔