ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

159
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1087 روپے ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.66 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1094 روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 18 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1167 روپے تھی۔

اعدادوشمارکے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1074 روپے، راولپنڈی 1079 روپے، گوجرانوالہ 1120 روپے، سیالکوٹ 1120روپے، لاہور1100 روپے، فیصل آباد 1085 روپے، سرگودھا 1087 روپے، ملتان 1103 روپے، بہاولپور1120 روپے، پشاور1050 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1020 روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد 1150 روپے، سکھر1170 روپے، لاڑکانہ 1170 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1193 روپے ریکارڈکی گئی۔