ملک کے عوام کو جمہوریت کی فتح مبارک ہو، سائرہ افضل تارڑ

96

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور کے غیور عوام نے سازشی عناصر، نفرت اورکھوکھلے دعوﺅں کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کےلئے مسترد کر دیا، لاہور سمیت پورے ملک کے عوام کو جمہوریت کی فتح مبارک ہو، سوشل میڈیا اور فیس بک کے سیاستدان شکست کے بعد منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، کلثوم نواز کی جیت حق کی فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما کلثوم نواز کی فتح کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔