ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر24273.6 ملین ڈالر سے بڑھ گئے

153
State Bank

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر24273.6 ملین ڈالر سے بڑھ گئے ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 24دسمبر 2021 کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24273.6 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17855.3ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6418.3ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کل ذخائر 24273.6ملین امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں 256 ملین ڈالر کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ڈخائر کا حجم 17855.3 ملین ڈالر تک آ گئے ۔