اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے ہفتہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 18 ہزار 500 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 129,400 کیوسک رہی ہے۔ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پرتربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1431.43 فٹ تھی جو ڈیڈ لیول 1402.00 فٹ سے 29.43 فٹ زیادہ ہے۔
ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 39,100 کیوسک اور 43,300 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1129.60 فٹ تھی جو اس کی ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 79.60 فٹ زیادہ ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 47,100 کیوسک اور 32,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 62 ہزار 700، 44 ہزار 300، 34 ہزار 800 اور 7 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر کل 22,400 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 12,500 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588189