ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے ،بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

110
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کے علاوہ گردآلودہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ (شام/رات) کے اوقات میں ملک کے مغربی /بالائی علاقوں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ 44، جیکب آباد، خیرپور، خان پور، موہنجو داڑو اور رحیم یار خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔