اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلیک میلنگ نہیں چلے گی، ملک کے مفاد میں اصولی فیصلے کئے جائیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ قائمہ کمیٹیاں ایوان کا اہم حصہ ہیں۔
اس میں ہر پارٹی کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اس میں تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہ ثابت کررہی ہے کہ وہ قومی مفادات پر سیاست کررہی ہے۔