ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ، بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد گا ، محکمہ موسمیات

55
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق  منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 14،زیارت منفی 12،قلات،اسکردو منفی 11، استور، گوپس منفی10 ، بگروٹ ، کوئٹہ منفی 09،کالام،ہنزہ منفی 08 ،دالبندین ،پاراچنارمنفی 07اور گلگت میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔