ملکہ الزبتھ ثانی کا صدر ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار سرکاری ضیافت اور نجی ظہرانے کا اہتمام

89

لند ن۔ 4 جون (اے پی پی) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار سرکاری ضیافت اور نجی ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں ٹرمپ خاندان کے8 افراد نے شرکت کی۔ بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ جو کہ تین روزہ سرکاری دورہ برطانیہ پر ہیں کے اعزاز میں ملکہ الزبتھ نے بکنگھم پیلس کے بال روم میں خصوصی سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا جس میں شاہی خاندان کے 16اراکان صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ گھل مل گئے۔ضیافت میں بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی، برطانوی سیاسی رہنماﺅوں سمیت بزنس اندسٹری کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ ضیافت پر آنے سے قبل صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کو ملٹری گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔