ملکہ الزبتھ سب سے زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہنے والی حکمران، 67برس سے انگلستان کی ملکہ ہیں

94

لندن ۔ 3 اگست (اے پی پی) ملکہ برطانیہ گذشتہ 67 سال سے تخت پر براجمان ہیں اور موجودہ دنیا میں یہ حکمرانی کی طویل ترین مدت ہے۔ کیمرون کے صدر پال بیا 37 سال سے برسر اقتدار ہیں۔ کانگو برازویل کے حکمران ڈینس ساسو نگیسو 35 سال سے برسر اقتدار ہیں جس کے دوران وہ5 سال کے لیے 1992ءمیں الیکشن ہارنے کے بعد اقتدار سے باہر رہے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سن گذشتہ 40 سال سے اقتدار میں ہیں۔ یوگنڈا کے صدر یاویری موسیوینی 33 سال سے ملک کے حکمران ہیں۔ ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای 1989ءمیں آیت اللہ خمینی کی وفات کے بعد سے اب تک ملک کے سپریم لیڈر ہیں۔ چاڈ کے ادریس ڈیبی اتنو 28 سال سے ملک کے صدر ہیں۔ تاجکستان کے امام علی رحمانو 27 سال اور اریٹیریا کے اسائیس افورکی 27 سال سے ملک کے صدر ہیں۔