اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.96 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ2022 تک کی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مدمیں 280.10 ملین ڈالر کا زر مبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.96 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مدمیں 180.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مارچ میں قومی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کاحجم 25.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 12.74 فیصدتھا۔مالی سال 2021 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 228.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔