ننکانہ صاحب۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمدشاہ نے کہا ہے کہ مہنگا ئی ایک عالمی مسئلہ ہے،حکومت مہنگاٸ ئی کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریلیف پیکج دیا گیاہے، وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے کروڑوں افراد مستفیذ ہوں گے۔
ہفتہ کو ننکانہ صاحب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت کسانوں کی معاشی حالات بہتر ہوٸ ئے ہیں۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کا بہتر معاوضہ مل رہا ہے۔
اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کرکر شنگ سیزن شروع نہیں کر رہی اور سندھ میں سرکاری گندم مارکیٹ میں نہیں لائی جارہی،پنجاب سے گندم سندھ جانے سے قلت پیدا ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام اب خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی، اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کو کوٸ ئی سنجیدہ نہیں لیتا،لوگوں نے اپوزیشن کے احتجاجی جلسوں کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،انشاءاللہ بہت جلد حالات مزید بہتر ہو جاٸ ئیں گے۔