اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ملکی سطح پر پہلا سائنس میلہ رواں سال اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپنی انوویشن شو کیس کرانے کے خواہشمند یکم جولائی سے اپنی انٹریز بھیج سکتے ہیں۔ انہیں بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔