37.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سٹرس سیکٹر کی ترقی ناگزیر...

ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سٹرس سیکٹر کی ترقی ناگزیر ہے،ڈائریکٹر زراعت

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 08 جنوری (اے پی پی):سرگودھا سٹرس سیکٹر کے ترقیاتی پروگرام کے آغاز سے کینو کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی اور اس کی برآمد سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن محمد شاہد حسین نے سرگودھا سٹرس سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائرکٹر زراعت اور ڈائریکٹر جنرل سائٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کسانوں اور برآمد کنندگان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے کہا کہ اس پروگرام میں سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن، نئی لیب کا قیام، کینو کے کاشتکاروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ویب سائٹ کااجرا، نرسریوں کی اپ گریڈیشن اور ضلع بھکر میں سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام شامل ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 70 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر زراعت نے سرگودھا چیمبر کی مدد سے ڈویژن بھر میں کینو کے کاشتکاروں کی فہرست تیار کرنے اور ضروری عمل درآمد کے لیے وزیراعلیٰ آفس کو بھیجنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کا کینو دُنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ اس لیے سٹرس سیکٹر کے ماہرین کو بہتر پیداوار کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سائٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا نے بتایا کہ ان کا ادارہ سالانہ50ہزاربیجوں کے بغیر کینو تیار کر رہا ہے اور کاشتکاروں کو صرف 1000 روپے میں ایک پودا فراہم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سرگودھا سے سالانہ 250 ملین ڈالر مالیت کا کینو برآمد کیا جاتا ہے جبکہ سرگودھا سائٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پھلوں کی اقسام اور پیداوار بڑھانے کے لیے تحقیق جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=543797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں