37.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںملکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں حج پروازوں کی مانٹیرنگ اور عازمین...

ملکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں حج پروازوں کی مانٹیرنگ اور عازمین حج کی معلومات کی فراہمی کے لیے وزارت مذہبی امور میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):ملکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں حج پروازوں کی مانٹیرنگ اور عازمین حج کی معلومات کی فراہمی کے لیے وزارت مذہبی امور میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ، جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کنٹرول روم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمن کی زیر سرپرستی کام کرے گا اور ملک بھر میں جج سے جاری فلائیٹ آپریشن کے تحت حج پروازوں کی مانیٹرنگ کرے گا ۔

صبح 9 سے رات 9 بجے تک پروگرامور و شفٹ انچارج حافظ ماجد ، سپرٹنڈنٹ محمد اکرم بالترتیب ٹیلی فون نمبروں 03334509868اور 03004640184جبکہ رات 9بجے سے صبح 9بجے تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر و شفٹ انچارج ملک اسد اور ڈی سی او کامران شہزاد بالتریب 03215365023اور 0300512937ٹیلفیون نمبروں پر عازمین حج کو ان کی پروازوں سے متعلق ہر قسم کی معلومات کی فراہمی کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ عازمین حج کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 0519216980پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں