ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 8 ماہ کے دوران 1.38 فیصد اضافہ

88
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 1.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے فروری 2019ءتک پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 8.9 ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.38 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 8.8 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔