ملی یکجہتی کونسل یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس اتوار کو کوئٹہ میں ہوگی

133

کوئٹہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ملی یکجہتی کونسل کی ”یکجہتی غزہ وفلسطین کانفرنس“ اتوار کوکوئٹہ میں ہوگی جس میں مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ترجمان ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے بیان کے مطابق مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کوایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یکجہتی غزہ وفلسطین کانفرنس اتوارکو صبح گیارہ بجے دربارمیرج ہال نزد ریلوے اسٹیشن زرغون روڈ میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کانفرنس کے مہمانان خصوصی کونسل کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ہوں گے جبکہ کانفرنس سے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، ممبران اسمبلی ، وزراءاورعلمائے کرام خطاب کریں گے۔