ملیحہ لودھی کی پاکستانی صحافیوں کو بریفنگ

98

اقوام متحدہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیو یارک کے چار روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ کئی عالمی راہنماﺅں سے ملاقات کریں گے‘ جس میں وہ مسئلہ کشمیر ‘میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے بحران اور افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کریں گے۔گزشتہ ماہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اقوام متحدہ کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستانی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر مائیک پینس سمیت 9 دوطرفہ ملاقاتیں طے پاچکی ہیں اور مزید متوقع ہیں۔ دیگر میں اردن کے شاہ کے علاوہ ترکی ‘ افغانستان ‘ سری لنکا ‘ ایران ‘ برطانیہ اور نیپال کے رہنماﺅں کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔