23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںملیر سٹی پولیس کی کولڈ ڈرنک بنانے والی جعلی فیکٹری کے خلاف...

ملیر سٹی پولیس کی کولڈ ڈرنک بنانے والی جعلی فیکٹری کے خلاف کارروائی،8ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 16 اپریل (اے پی پی):ملیر سٹی پولیس نے ناد علی کے قریب کولڈ ڈرنک بنانے والی جعلی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرکے فیکٹری سے بڑی تعداد میں جعلی کولڈ ڈرنک کی بوتلیں، مشینری، خام مال اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں خرم شہزاد، جاوید اسلم، محمد شہزاد، ثاقب نصار، بلاول، وقار، محمد احسن اور واجد علی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان جعلی فیکٹری میں مضر صحت مشروبات تیار کرکے مختلف علاقوں کی دکانوں اور بازاروں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے فیکٹری کو سیل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582716

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں