- Advertisement -
کراچی۔ 21 اپریل (اے پی پی):ضلع ملیر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔پیرکوترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں خود مہم کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے افسران، لیڈیز، انٹیلیجنس اسٹاف سمیت 800سے زائد پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
پولیس افسران نہ صرف سکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں بلکہ پولیو ورکرز کے ساتھ مل کر بچوں کو قطرے بھی پلا رہے ہیں۔ پولیس دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے تحت کام کرتے ہوئے پولیو ورکرز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585182
- Advertisement -