پیرس۔4مارچ (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں منعقدہ سیلون انٹرنیشنل ڈی ایل ایگریکلچر 2025 کے 61ویں ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں وزرائے زراعت بھی موجود تھے۔
اس موقع پرانہوں نے زراعت اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے فرانسیسی وزیر برائے زراعت اور خوراک کی خودمختاری اینی جنیوارڈاور ڈائریکٹر جنرل ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (ڈبلیواو اے ایچ) ڈاکٹر ایمانویل سوبیران کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔
سفیر نے ایکسپو کا دورہ کیا، فرانسیسی اور یورپی ماہرین اور کاروباری افراد کے ساتھ سیڈٹیکنالوجیز، زرعی اختراع، پائیدار فارمنگ کے لیے علم کے اشتراک، پیری ۔اربن زراعت کی ترقی اور مویشیوں کی افزائش میں جینیاتی اختراعات میں شراکت تلاش کرنے کے لیے بصیرت کا تبادلہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568529