ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کو ہفتے کو ایچ11قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

124

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین جو گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے انہیں ہفتے کو ایچ۔11قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے انتقال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام ، انجمن تاریخ و آثار شناسی کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی ، پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط، رکن قومی اسمبلی رانا غلام قاسم نون ، پنجاب کے سینئر وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی، انرجی کے پارلیمانی سیکرٹری پیر ظہور حسین قریشی، قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر امین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔