مناواں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوگرفتار

131
گرفتار

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے مناواں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کے بعد فرار ہو رہے تھےکہ پولیس نے مشکوک جان کر انہیں رکنے کا اشارہ کیا،مگر پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی ۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ایک دوسرے کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے،جنہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈاکوئوں کی شناخت شہزاد اور بلال کے ناموں سے ہوئی،پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوئوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔