- Advertisement -
سرگودھا ۔ 10 فروری (اے پی پی):منتہیٰ جاوید کوپرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔ بطور پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چارج سنبھالنے پر کالج کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر پرنسپل مسز منتہیٰ جاوید کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ہمیشہ علم وادب کا مرکز رہاہے،مستقبل میں بھی یہ ادارہ مزید ترقی و بلندی حاصل کرے گا کامیابیوں کا یہ سفر کالج کی ٹیچر ز کی محنت، رہنمائی، تعلیمی معیار کی بلندی اور طالبات کی فکری وعملی نشوونما کے لیے کی گئی کاوشوں کا نتیجہ ہے کالج سٹاف نے مسز منتہیٰ جاوید کی مستقل تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558317
- Advertisement -