منرو اور اعظم کی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت پی ایس ایل8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، کراچی کنگز کومسلسل دوسری شکست

66
Start of Pakistan Super League
Start of Pakistan Super League

کراچی۔16فروری (اے پی پی):کولن منرو اور اعظم خان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل8 کے چوتھے میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کنگز کے خلاف4 وکٹوں کی شاندار فتح سے ہمکنار کیا، منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ جمعرات کی شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 174 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنزبنائے جبکہ میچ کی 10 گیندیں باقی قھیں۔نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو نے تابڑتوڑ ہٹنگ کے ذریعے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔اعظم خان نے بھی اپنے جارحانہ انداز میں 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے44 رنز بنائے جس میں آدھی درجن چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یونائیٹڈ کی جیت اس لحاظ سے حیرت انگیز تھی کیونکہ ان کے پاور ہٹر پال سٹرلنگ4رنزبنانے کے بعد موسی خان کی خوبصورت یارکر پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ محمد عامر نے حسن نواز کو 7 رنز پر آئوٹ کیا۔ جس کے بعد رسی وان ڈیر ڈوسن نے 31 رنز بناکر اسکور کو 80 تک پہنچایا۔منرو اور اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد فہیم اشرف 7 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 12 اور ثام کرن نے3 گیندوں پرایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز ناٹ آئوٹ بناکر اپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کیا۔

آصف علی4 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 30 اور محمد موسی خان نے 48 رنز دیکر دودووکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔لیگ میں میزبان کراچی کنگز کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔گذشتہ برس کے 10 میچوں کو ملا کرکنگز کو12 میں سے 11 میچوں میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔کراچی کنگزنے پہلے ہی اوور میں پاورہٹریمز ونس کو وکٹ کھونے کے بعد مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ونس کو4 رنز پربائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر رومان ئیس نے ایک خوبصورت یارکر پر بولڈ کردیا تاہم اس کے بعد شرجیل خان اور حیدرعلی نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 56 گیندوں پر77 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔

زشرجیل خان26 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بناکر ٹام کرن کا شکار بنے،حیدرعلی ٹیم کے سرفہرست اسکورر رہے ،وہ 45 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد 59 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔کراچی کنگز نے پہلے 10 اوورز میں 81 رنز بنائے تھے لیکن آخری 5 اوورز میں 56 رنز بناکریونائیٹڈ کو ایک چلینجنگ ٹارگٹ دیا۔ کنگز کی جانب سے عرفان خان 19، میتھیو ویڈ18، شعیب ملک 18اور جیمز فلر12 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 30، محمدوسیم نے 38 اور ٹام کرن نے 42 رنز دیکر 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف نے25 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔