- Advertisement -
راولپنڈی۔5دسمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم بخت منیر 01کلو 750گرام اور ملزم عتیق سے 01کلو 40گرام چرس برآمد کی۔
تھانہ صدر واہ پولیس نے ملزم محسن سے ایک کلو 600گرام چرس کی۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416791
- Advertisement -