منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار،510گرام چرس اورنقدی برآمد

92
Criminals arrested
Criminals arrested

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی):اورنگی ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 510گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم گل زمین عرف کالیا ولد میراج الحق کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔